راجہ بشارت کی خفیہ شادی منظر عام پر ، ہیکر نے مبینہ بیوی سے بات چیت کی آڈیو لیک کردی

راجہ بشارت کی خفیہ شادی منظر عام پر ، ہیکر نے مبینہ بیوی سے بات چیت کی آڈیو لیک کردی
سورس: Twitter

راولپنڈی: وزیر کواپریٹو اور ماحولیات پنجاب راجہ بشارت کی خفیہ شادی منظر عام پر آگئی ہے۔ ہیکر نے ان کی اپنی بیوی کے ساتھ  مبینہ آڈیو ریلیز کردی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر گردش آڈیو میں راجہ بشارت کی مبینہ بیوی ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتی ہیں اور انہیں کہتی ہیں کہ اپنے وعدے کے مطابق مجھے گھر لے کر دو ۔

راجہ بشارت اپنی مبینہ بیوی کو کہتے ہیں کہ وہ انہیں لاہور میں گھر لے کر دے دیتے ہیں لیکن آڈیو میں موجود خاتون کہتی ہے کہ وہ لاہور میں گھر نہیں لے گی بلکہ ادھر (مقام نامعلوم) ہی گھر لے گی جہاں کا آپ نے وعدہ کیا ہے۔ 

ہیکر کی طرف سے ریلیز کی گئی راجہ بشارت کی مبینہ آڈیو میں ان کی مبینہ بیوی انہیں جھوٹا اور دھوکے باز بھی قرار دیتی ہے۔ اسی گفتگو کے دوران راجہ بشارت خاتون کو ایک خواب بھی سناتے ہیں جس میں یوسف رضا گیلانی کا بھی ذکر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں