پریانکا چوپڑا دلیپ کمار کی عیادت کیلئے ان کے گھر جا پہنچیں

پریانکا چوپڑا دلیپ کمار کی عیادت کیلئے ان کے گھر جا پہنچیں

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نفلم انڈسٹری کے لیجنڈ  دلیپ کمارکی عیادت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے دلیپ کمار  اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ خاصا وقت گزارا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہنے اپنی اس یادگار ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کرنے سمیت معروف اداکار سے ہونےوالی ملاقات کے بارے میں خوشگوار تاثرات کا بھی اظہار کیا ہے۔اسپتال سے گھر لوٹنے پر کنگ خان شاہ رخ خان جو دلیپ کمار کے منہ بولے بیٹے بنے ہوئے ہیں، ان کی عیادت کیلئے پہنچے تھے جبکہ عامر خان بھی دلیپ کمار سے ملاقات کرچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ دلیپ کمار کی طبیعت کی خرابی کے باعث وہ خبروں میں رہے۔ دلیپ کمار کے صحت یاب ہونے اورگھر واپس لوٹنے پر بالی وڈ شخصیات کی ملاقاتوں اور عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔