دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، چین کا اعلان

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، چین کا اعلان

بیجنگ: چین کے سرکاری دورے پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کے ساتھ ہیں اور افغانستان میںٕ امن کا قیام دونوں ملکوںکے مفاد میں ہے جبکہ چین پاکستان کے مفادات کا احترام کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا بدلتی علاقائی، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں جبکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے بتایا پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات چاہتے ہیں جبکہ پاکستان اور چین کے اسٹریٹیجک تعلقات مستحکم ہیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا پاکستان ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور پاکستان- چین کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں جبکہ افغان مسئلے کا حل صرف بات چیت اور امن سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان اور چین علاقائی، عالمی فورم پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کے مثبت نتائج آئے ہیں اور پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا افغانستان میں امن کیلئے چین کا کردار مثبت رہا ہے اور افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں