نواز شریف کی آج وطن واپس مؤخر جلسوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگا

نواز شریف کی آج وطن واپس مؤخر جلسوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی آج 8 ستمبر کو وطن واپسی کا پروگرام موخر ہوگیا ہے جس کے باعث انکے جلسوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گا تاہم مسلم لیگ (ن) کے ذرائع امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت بہتر ہوتے ہی میاں نوازشریف وطن لوٹ آئیں گے اور انکے جلسوں کا نیا شیڈول دیدیا جائیگا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا پروگرام موخر ہوا ہے منسوخ نہیں۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم کی لندن روانگی کے بعد یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ 8 ستمبر تک واپس آجائیں گے ۔تاہم نیو نیو ز کے پروگرام "خبر کے پیچھے "میں ن لیگ کے ترجمان مصدق ملک نے بتایا کہ نواز شریف کو واپسی کا پروگرام تبدیل ہو اہے ۔وہ بہت جلد پاکستان واپس آجائیں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔