اتنا بیوقوف نہیں کہ شاہ رخ جیسے سٹار کو ناراض کروں، کپل شرما

اتنا بیوقوف نہیں کہ شاہ رخ جیسے سٹار کو ناراض کروں، کپل شرما

ممبئی: حال ہی میں سونی انٹرٹینمینٹ نیٹ ورک نے اپنے بیان میں بتایا کہ کپل شرما کی صحت خراب ہونے کے سبب اس شو کو فی الحال بند کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کپل سے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی ناراضی کی خبریں بھی آ رہی تھیں تاہم  اب کپل شرما نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم 'فرنگی' مکمل کرنے کے بعد اپنا شو لیکر واپس آئیں گے اور سونی چھوڑنے کا انکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

روزنانہ انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں پچھلے دس برسوں سے بریک لیے بغیر کام کر رہا تھا۔ ذہنی دباؤ، بلڈ پریشر اور شوگر سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں مجھے طبی مدد کی ضرورت تھی میں نے سوچا کہ اس سے پہلے صحت کا کوئی نیا مسئلہ ہو بریک لینا ہی بہتر ہوگا۔

فلم 'فرنگی' کی شوٹنگ ختم کرنے کے چکر میں شاہ رخ خان اور دوسرے اداکاروں کو انتظار کرانے کے الزام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں اتنا بیوقوف نہیں ہوں کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹار کو ناراض کر کے اپنی کمائی کا اتنا بڑا ذریعہ ختم کروں کیونکہ اپنی فلم میں میں وہی رقم لگا رہا ہوں جو مجھے ایسے شوز کی میزبانی کر کے ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مارچ میں ختم ہو چکی ہے اور اب صرف پروموشنل گانا باقی ہے جسکی شوٹنگ ممبئی میں ہی ہونی ہے۔ کپل کا کہنا تھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ شاہ رخ خان میرے لیے کیا ہیں اور میں انہیں کتنی عزت دیتا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں