ٹویٹر نے ڈیسک ٹاپ کیلئے نائٹ موڈ متعارف کروا دیا

ٹویٹر نے ڈیسک ٹاپ کیلئے نائٹ موڈ متعارف کروا دیا

کیلی فورنیا: ٹویٹر نے ڈیسک ٹاپ پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے نائٹ موڈ فیچر کا آغاز کر دیا ہے۔ اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے اسمارٹ فون میں یہ فیچر پچھلے سال متعارف کروا دیا گیا تھا اور اب اسے ڈیسک ٹاپ کے صارفین کے لئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے ٹویٹر کی پروفائل فوٹو پر کلک کر کے نائٹ موڈ کو آن کرنا ہو گا جس کے بعد ٹوئٹر کی چمکتی ہوئی سکرین اور ہلکا نیلا رنگ گہرے نیوی بلو رنگ میں تبدیل ہو جائے گا۔

نائٹ موڈ کو پروفائل فوٹو میں دیئے گئے آپشن سے ڈس ایبل کیا جا سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں