آئی فون 8 کے پری آرڈرز 15 ستمبر سے شروع ہوں گے

آئی فون 8 کے پری آرڈرز 15 ستمبر سے شروع ہوں گے

کپرٹینو: ایپل کا نیا آئی فون 12 ستمبر کو کپرٹینو میں منعقدہ تقریب میں لانچ کیا جائے گا اور اسکے پری آرڈرز 15 ستمبر سے شروع کئے جائیں گے۔ آئی فون 8 کے ساتھ ساتھ آئی فون 7 ایس، آئی فون 7 ایس پلس کو بھی لانچ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فون کی لانچ کے چند روز بعد ہی پری آرڈرز لینا شروع کر دے گا اور 22 ستمبر کو فون فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ اب تک کی لیکس کے مطابق آئی فون 8 فنگر پرنٹ اسکینر کو ختم کر کے فیشل ریکوگنیشن کا نیا سافٹ وئیر متعارف کروائے گا۔ اسکے علاوہ آئی فون سے ہوم بٹن بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

فون میں ایج ٹو ایج ڈسپلے، بیزل لیس ڈیزائن اور وائر لیس چارجنگ کی سہولت ہو گی۔ آئی فون 8 کی ممکنہ قیمت 1000 ڈالر سے زائد ہے اور یہ اب تک کا سب سے مہنگا آئی فون ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں