عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے عوام سے ناانصافی کا ازالہ کرے، ملیحہ لودھی

عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے عوام سے ناانصافی کا ازالہ کرے، ملیحہ لودھی

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے سیاسی تنازعات حل کیے بغیر دنیا میں دیرپا امن ممکن نہیں ہوسکتا ہے۔ عالمی برادری کشمیر، فلسطین کےعوام سے تاریخی ناانصافی دور کرنے میں مدد کرے۔

جنرل اسمبلی سے پاکستانی مستقل مندوب نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل کرنے پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر ہنگامی ایکشن لینا چاہیے ۔ کشمیریوں پر ظلم کے خلاف اقوام عالم کا ضمیر بیدار ہونا چاہیئے۔

ملیحہ لودھی نے کہا دنیا میں سیاسی تنازعات حل کرک ے ہی امن کا قیام ممکن ہے کیونکہ اکیسویں صدی میں بھی دنیا مشکلات کا شکار ہے ۔ امن کے لیے حقیقی اور تعمیری بات چیت شروع کرنی ہو گی جبکہ اسلامو فوبیا، تعصب کے گرد دیوار کھڑی کرنے کی ضرورت ہے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں