بلاآخر چین نے بڑا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا،پاکستان بھی شامل

بلاآخر چین نے بڑا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا،پاکستان بھی شامل

کابل:بلاآخر چین نے بڑا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا،پاکستان بھی شامل،کابل متعین چینی سفیر یاوجینگ نے کہا ہے کہ بیجنگ حکومت افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے طریقہ کار کی تیاری میں مصروف ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے با ت چیت کرتے ہوئے چینی سفیر یاو جینگ نے کہاکہ افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کارروائیاںصرف چین اور افغانستان بلکہ تمام خطرے کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔

یاو جینگ نے افغانستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ حکومت یہاں کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

انہوں نے بدخشان میں فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے منصوبے کا بھی ذکر کیاکہ حکومت شاہراہ ریشم اقتصادی تعاون کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جوکہ حقیقت میں تو شاہراہ نہیں بلکہ خطے کے ممالک کے مابین اقتصادی رابطے بڑھانے اور مشترکہ ترقی کا ایک نظریہ ہے اور افغانستان چین کا ایک قریبی ہمسایہ ہے۔