مسلمانوں کا بد ترین قتل عام،برطانیہ نے آنگ سان سوچی کا بڑا جھوٹ بے نقاب کر دیا

مسلمانوں کا بد ترین قتل عام،برطانیہ نے آنگ سان سوچی کا بڑا جھوٹ بے نقاب کر دیا

میانمار:برطانوی نشریاتی ادارے نے میانمار کی حکومت کے جھوٹ کا بھانڈہ پھوڑ دیا ، روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور ان کے گھروں کو جلانے والے بدھ شدت پسند تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک رپورٹر کو میانمار کی حکومت نے غیرملکی صحافیوں کی ایک ٹیم کے ساتھ رخائن کے کچھ علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت دی۔

رپورٹر کے مطابق ایک گاوں میں گھروں میں آگ لگی تھی۔جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے وہاں سے چند نوجوانوں کو باہر نکلتے دیکھا جن کے ہاتھوں میں چھریاں ، تلواریں اور غلیلیں تھیں۔ انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے چند صحافیوں کے ساتھ ان نوجوانوں سے کیمرے سے دور جا کر بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ وہ رخائن کے بودھ مذہب کے ماننے والے ہیں ، ان میں سے ایک نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس نے آگ لگائی تھی۔

اس نے کہا کہ پولیس نے اس کی مدد کی۔ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اس بات سے انکار کرتی ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں