کویت: دوپہر کے وقت مزدوروں سے کام لینے کی پابندی ختم

کویت: دوپہر کے وقت مزدوروں سے کام لینے کی پابندی ختم

کویت:کویت میں دوپہر کے وقت مزدوروں سے کام لینے کی پابندی ختم ہوگئی۔ مین پاور اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے11بجے سے شام 4بجے تک مزدوروں سے کام لینے کی پابندی تھی جو آج جمعرات7ستمبر کو ختم ہوگئی ہے۔

مین پاور اتھارٹی نے کہا ہے کہ پابندی کے دوران بورڈ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف علاقوں کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔ جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھی گئی وہاں فوری کارروائی کی ہے۔

واضح رہے عرب ممالک میں جولائی سے اگست تک گرمی کی شدت تیز ہونے کی وجہ سے "مڈ ڈے ٗ" یعنی دوپہر کے اوقات میں سورج کی روشنی میں کسی بھی طرح کا کام کرنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے ۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں اور انفرادی مزدوروں کو بھاری جرمانہ بھی سہناپڑتا ہے ۔مگر اگست شرو ع ہوتے ہی یہ پابندی ختم ہونی شروع ہو جاتی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.