مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے، عمران خان

مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے، عمران خان

لاہور: عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔ عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اور اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا روانڈا قتل عام کے بعد امید تھی کہ اقوام متحدہ بلاتفریق ذمہ داریوں کا احساس کرے گا لیکن اقوام متحدہ کی غیر فعالیت شرمناک ہے۔ اقوام متحدہ اپنے وجود کا احساس دلائے اور یا پھر اپنے منشور سے ہمیشہ کے لیے لاتعلق ہو جائے۔

عمراں خان نے موجودہ خط میں 3 جون 2015 کو اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کا بھی ذکر کیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ مظالم کا ذکر کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں