رحمان ملک کا وزیراعظم شاہد خاقان کے نام خط

رحمان ملک کا وزیراعظم شاہد خاقان کے نام خط

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ خراب خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔خط کے متن میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے امریکا سے ٹریک ٹو ملاقاتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قوم اور اداروں کے درمیان یکجہتی سے ہی موجودہ حالات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم قوم کی قیادت کریں اور قوم ان کے پیچھے کھڑی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں