روہنگیا مسلمانوں کے حق میں ریلی پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج

روہنگیا مسلمانوں کے حق میں ریلی پر اسلام آباد پولیس کا لاٹھی چارج

اسلام آباد:برما حکومت کے خلاف ریلی سراج الحق کی زیر قیادت سرینا چوک پہنچ گئی.جماعتِ اسلامی کی جانب سے نکالی گئی ریلی نے ریڈزون میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔پولیس کی جانب سے خار دار تاریں ہٹانے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ریلی کی قیادت سراج الحق کر رہے ہیں ۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش اور خاردار تاروں کو ہٹانے کی کوشش کی جس پولیس نے انہیں لاٹھیوں کا نشانہ بنا ڈالا ۔ مظاہرین کی برما حکومت کے خلاف نعرے بازی  کی سفیر کو فوری پاکستان سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔پلے کارڈز پر ظلم اور قتل عام پر امت مسلمہ اور اقوام متحدہ سے نوٹس کا مطالبہ کیا گیا۔