امیر کویت کی ٹرمپ سے ملاقا ت ، قطر بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

امیر کویت کی ٹرمپ سے ملاقا ت ، قطر بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر کویت سے ملاقا ت کے دوران کہا ہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اس وقت خلیج میں امریکا کی مدد کررہے ہیں اور تمام چیزیں بہتر طور پر انجام پا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر کویت سے ملاقات میں قطر بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شیخ الجابر الصباح بدھ کو واشنگٹن پہنچے تھے۔وہ صدر ٹرمپ سے خطہ خلیج میں ایران کی مداخلت سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔
اس سے پہلے بھی امیر کویت نے2013ءمیں امریکا کا دورہ کیا تھا۔اس مرتبہ ان کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی واشنگٹن گیا ہے۔وفد میں وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الاحمد الصباح ، وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح ، وزیر خزانہ انس خالد الصالح اور نیشنل گارڈ کے ڈپٹی چیئرمین شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح بھی شامل ہیں۔