میکسیکو زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 5ہو گئی

میکسیکو زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 5ہو گئی

میکسیکو: امریکہ ان دنوں قدرتی آفات کی بدترین تباہی کا مسلسل شکار ہے ۔ ایک طف سمندری طوفان ’’ارما‘‘ میں امریکہ میں تباہی مچائی ہوئی ہے دوسری طرف میکسیکو میں ریکٹر سکیل پر 8.1شدت کے زلزلے نے پورے شہر کو سڑکوں پر لا کھڑا کیا ٗ اب تک 5افراد کے جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق،اس زلزلے کا مرکز پی جی جیاپان نامی شہر سے 123 کلومیٹر جنوب مغرب میں زمین کی 33 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے ہونڈوراس،ایکواڈور،گوئٹے مالا،نکارا گوا اور پاناما میں بھی محسوس کیے گئے۔


امریکی حکام سے اس زلزلے کے بعد پوری ریاست میں ’’سونامی الرٹ‘‘ دیدیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کسی بھی وقت سونامی ایک بار پھر تباہی مچا سکتا ہے ۔