دمشق : اسرائیلی فضائیہ نے شام پر فضائی حملہ کر دیا ٗ 2شامی فوجی جاں بحق بڑے پیمانے پر نقصان
اطلاعات کے مطابق سرائیلی فضائیہ نے شام کے فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو شامی فوجی فوری طور پر جاں بحق ہو گئے جبکہ وسیع علاقے میں تباہی ہوئی ٗ کئی گھر جل گئے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے
شامی میڈ یا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جہازوں نے اپنے حملے میں کیمیائی اسلحہ بنانے والی تجربہ گاہ کو نشانہ بنا یا ہے
شامی فوج کے جنرل کمانڈ ر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کے صوبے حامہ کے علاقے مسیف میں واقع فوجی اڈے پر حملہ کیا۔