انتہا پسند بدھسٹوں نے روہنگیا مسلمانوں کا ایک اور گاؤں جلا دیا ٗ درجنوں ہلاک 

انتہا پسند بدھسٹوں نے روہنگیا مسلمانوں کا ایک اور گاؤں جلا دیا ٗ درجنوں ہلاک 

نیپائیڈا : برما کی فوج نے راخائن میں روہنگیا مسلمانوں کا ایک اور گاؤں جلا دیا ٗ درجنوں ہلاک ٗ


اطلاعات کے مطابق میانمار میں مسلمانوں پر فوج اور انتہا پسند بودھسٹوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔انتہا پسند بودھسٹوں نے مسلمانوں کے ایک اور گاؤں پر حملہ کرکے متعدد مسلمانوں کو زندگی کی نعمت سے محروم کر دی ٗ کئی مکانات کو آگ لگادی اورمسلمان اپنی جان بچاکر محفوظ مقامات کی جانب فرار کرگئے ہیں۔

اس واقعہ کی مزید اطلاعات ابھی آ رہی ہیں لیکن عالمی برادری اور امن کی تنظیموں نے ان خبروں پر شدید مذمت کی ہے ۔