آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سزا یافتہ 4 دہشتگردوں کی سزائے موت کی تصدیق کر دی

آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سزا یافتہ 4 دہشتگردوں کی سزائے موت کی تصدیق کر دی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کر دی ۔ موت کی سزا پانے والے چاروں دہشت گردو مجموعی طور پر 16 افراد کے قتل میں ملوث تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں دہشتگردوں میں ریاض احمد، حفیظ الرحمن، محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں ۔سزائے موت پانے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، سرکاری اسکولوں کی تباہی میں ملوث تھے۔23 دیگر ملزمان کو مختلف معیاد تک قید کی سزا سنائی گئی۔سزائے موت کی توثیق، چاروں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔دہشتگرد محمد سلیم 4 فوجی جوانوں کے قتل میں ملوث ہے۔دہشتگرد ریاض احمد ایف سی کے 8 اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔