ایران اور شمالی کوریا ایک ہی راہ پر،ایران نے شمالی کوریا کا بھرپوردفاع کردیا

ایران اور شمالی کوریا ایک ہی راہ پر،ایران نے شمالی کوریا کا بھرپوردفاع کردیا

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے پیونگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربات اور امریکا کو دی جانے والی دھمکیوں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی حفاظت کیلئے ایسا راستہ اختیار کیا ہے کیونکہ واشنگٹن کھلے عام شمالی کوریا کو دھمکا رہا ہے، جس کے بدلے اسے نئے بم بنانے کا حق حاصل ہے۔
تفصیلات کےمطا بق ایرانی صدر کی سرکاری ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ “ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں کی جانب سے دھمکیاں خطرناک کھیل ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے میں مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا چاہئے۔
دھر ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ٹھیک نشانے پر لگنے والے کروز اور بیلسٹک میزائل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب شمالی کوریا کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری سے پیدا ہونے والا بحران دنیا کو پریشان کئے ہوئے ہے، جس سے بڑے پیمانے پر نیوکلیئر جنگ چھڑنے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ بیلسٹک میزائل ٹکنالوجی کے میدان میں ایران اور شمالی کوریا کے درمیان تعاون گذشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ دونوں ملکوں کے ماہرین ایک دوسرے کے ہاں دوروں کے ذریعے مہارت کا تبادلہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔