جرمنی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رواں سال بھی دنیا میں سب سے زیادہ 285 بلین ڈالر

جرمنی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رواں سال بھی دنیا میں سب سے زیادہ 285 بلین ڈالر

برلن: جرمنی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رواں سال سکڑنے کے باوجود دنیا کا سب سے وسیع کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس(حساب جاری کا میزانیہ) رہے گا۔

آئی ایف او اکنامک انسی ٹیوٹ کے مطابق جرمنی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جو کہ تجارتی مصنوعات کے بہاؤ،سروسز اور سرمایہ کاری کے حجم کو ظاہر کرتا ہے رواں سال 285 بلین ڈالر رہے گا جس کے بعد چین کا 190 بلین ڈالر کے ساتھ دوسرا اور جاپان کا 170 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرا مقام ہو گا۔

ادارے کے مطابق جرمنی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ سال کی نسبت 7.9 فیصد گھٹے گا جس کی وجہ ایندھن کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات ہیں جو تیل اور گیس کی شکل میں جرمنی نے درآمد کیا۔

یورپین کمیشن کے مطابق سر پلس پرائیویٹ اور پبلک دونوں سیکٹروں میں اعلی بچت اور سرمایہ کاری کا عکاس ہے۔

مصنف کے بارے میں