شاہد آفریدی نے افغان کرکٹ لیگ کھیلنے سے معذرت کر لی

شاہد آفریدی نے افغان کرکٹ لیگ کھیلنے سے معذرت کر لی

پشاور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے افغان کرکٹ لیگ کھیلنے سے معذرت کر لی ۔انہوں نے کہا کہ گھریلو مصروفیات کے باعث افغان کرکٹ لیگ نہیں کھیل سکتا ۔


تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے افغانستان میں رواں ماہ ہونے والی افغان کرکٹ لیگ کھیلنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا گھریلو مصروفیات کے باعث لیگ میں شرکت نہیں کر سکوں نہیں کر سکوں ۔ساتھ ہیں انہوں نے افغان کرکٹ لیگ میں شرکت کی دعوت پر افغان حکومت اور کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کےلئے دورہ کروں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں وعدہ کیا کہ مستقبل میں افغانستان جاکر کرکٹ کھیلوں گا۔یاد رہے کہ سابق پاکستانی کپتان نے افغان لیگ کھیلنے کی حامی بھری تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیئرول لینے سے بھی معذرت کی تھی۔