غیر ملکی سیاحوں نے گوشت کھانا ہے تو اپنے اپنے ملک میں کھا کر بھارت آئیں، بھارتی وزیر سیاحت

غیر ملکی سیاحوں نے گوشت کھانا ہے تو اپنے اپنے ملک میں کھا کر بھارت آئیں، بھارتی وزیر سیاحت

نئی دہلی:  بھارتی وزیر سیاحت کے جے الفانس نے غیر ملکی سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے گوشت ضرور کھانا ہے تو اپنے اپنے ملک میں رہ کر کھا ئیں اور اس کے بعد بھارت آئیں۔ وہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے 33 ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے خیال میں بھارت میں ہندووں کی طرف سے گاؤ رکھشا کے نام پر دیگر مذاہب کے پیرو کاروں پر غیر انسانی تشدد کے واقعات سامنے آنے سے بھارت میں سیاحت کے شعبہ پر منفی اثرات مرتب نہیں ہو ئے تو انہوں نے جواب دیا کہ جو غیر ملکی بھارت آنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں گوشت کھا کر یہاں آئیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا وہ بھارت میں سیاحت کے فروغ کے لئے نئے نئے طریقے متعارت کرائیں گے۔

مصنف کے بارے میں