سعودی عرب کے ایرانی حجاج کیساتھ اچھےسلوک نے ایران کو شرمندہ کر دیا

سعودی عرب کے ایرانی حجاج کیساتھ اچھےسلوک نے ایران کو شرمندہ کر دیا

دبئی:متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایرانی حجاج سے خصوصی برتاو¿ کرکے ایرانی رجیم کو شرمندگی سے دوچار کردیا ہے۔


انھوں نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے سعودی عرب نے ایرانیوں کیساتھ غیرمعمولی اچھا سلوک اس لیے کیا کہ ایران پچھلے کچھ عرصہ سے مسلسل سعودی عرب کیخلاف ایرانی عوام اور عالمی سطح پر شور مچا رہا ہے کہ سعودی عرب ان کیخلاف کاروایﺅں میں ملوث ہے۔

انھوں نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ایران کے ساتھ مصالحت سے متعلق بیان کی بھی تائید کی ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے گذشتہ روز اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے مملکت کے ساتھ مصالحت سے متعلق بیانات کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔