ایسا وقت تھا جب میں زندگی کا مشن کھو چکی تھی، مومنہ مستحسن

 ایسا وقت تھا جب میں زندگی کا مشن کھو چکی تھی، مومنہ مستحسن

لاہور: گزشتہ سال کوک سٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے ماضی کی مشکلات کو دنیا کیلئے سامنے بیان کر دیا۔ 

ایک ویڈیو پیغام میں مومنہ مستحسن نے کہا لوگ سوچتے ہیں کہ مومنہ مستحسن کو راتوں رات شہرت مل گی کیونکہ اس نے راحت فتح علی خان کے ساتھ کوک سٹوڈیو میں گانا گایا تھا۔ سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن یہاں تک پہنچنا میرے لیے کبھی بھی آسان نہیں رہا، سب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجھے بھی بطور انسان مشکلات پیش آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ’میری زندگی میں ایک ایسا وقت تھا جب میں بہت ہی پریشان کن صورتحال سے دوچار تھی کیونکہ میں اپنی زندگی کا مشن کھو چکی تھی، میرے اندر اتنی بھی ہمت نہیں تھی کہ اپنے آپ کو شیشے میں دیکھ سکوں‘۔یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ آپ کو کہتے ہیں کہ جو ہوا اسے بھول جاو¿ لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہوتا ، یہ ایسے نہیں ہے کہ آپ کو اچانک ہی رات کو دو بجے افسردگی کا دورہ پڑ جائے ، یا آپ لوگوں کے سامنے مسکرا رہے ہوں لیکن اندر سے آپ شکست و ریخت کا شکار ہوتے ہیں۔