میکسیکو کاشمالی کوریا کے سفیر کم ہانگ گل کو ملک سے نکالنے کا اعلان

میکسیکو کاشمالی کوریا کے سفیر کم ہانگ گل کو ملک سے نکالنے کا اعلان

میکسیکوسٹی :میکسیکو نے حالیہ جوہری سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر شمالی کوریا کے سفیر کم ہانگ گل کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریاکی جاری ایٹمی تنصیبات کی تعمیراتی مہم جس میں ایٹمی میزائل کی تیاری سر فہرست ہے ، کے بعد امریکا ، چین اور جاپان سمیت مختلف عالمی طاقتوںمیں خاصی تشویش پائی جاتی ہے ۔ایک طرف جہاں چین بھی شمالی کوریا کو اس کی ایٹمی میزائلوں کی تیاری سے روک نہیں سکا تو دوسری طرف امریکا کی دھمکیاں بھی کچھ اثر انداز نظر نہیں آ رہیں۔
اطلاعات کے مطابق میکسیکو نے بھی اس تشویش کو دیکھتے ہوئے شمالی کوریا کے سفیر کم ہانگ گل کو ملک سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے ۔میکسیکوکی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیرکو میکسیکو چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹوں کا وقت دیا ہے ۔میکسیکو نےشمالی کوریا کی طرف سے کئے گئے ایٹمی تجربہ کو مسترد کرتے ہوئے یہ پہلا قدم اٹھایا ہے۔