پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ : کارکن آپس میں لڑ پڑے

پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ : کارکن آپس میں لڑ پڑے

لاہور : تحریک انصاف کا قرطبہ چوک پر جلسہ کچھ دیر میں شروع ہو گا جلسے میں پی ٹی آئی کے  کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے۔ سٹیج کے داخلی راستے پر پی ٹی آئی کے سیکورٹی گارڈ اور کارکنوں کے درمیان دھکم پیل اور گالم گلوچ ہوئی جو شدت اختیار کر گئی اور معاملہ لڑائی تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ کچھ دیر بعد شروع ہو رہا ۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں اور کچھ دیر میں جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی کے کھلاڑی اسٹیج پر پہنچنے اور اپنے لیڈر عمران خان کو قریب سے دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی اثنا میں کھلاڑیوں اور پی ٹی آئی کے سکیورٹی گارڈز کے درمیان گالم گلوچ اور لڑائی ہو گئی ہے۔، پی ٹی آئی سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ صرفپاس رکھنے والوں کو سٹیج پر جانے کی اجازت ہے جن کارکنان کے پاس پاس نہیں ہے وہ اسٹیج پر نہیں جا سکتے۔