گوگل کا ”نیوز فیڈ“ دنیا بھر کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف

گوگل کا ”نیوز فیڈ“ دنیا بھر کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف

لاہور: مایہ ناز سرچ انجن ”گوگل “ نے اپنا نیا ”نیوز فیڈ “ فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف کروا دیا۔ اس فیچر کو رواں جولائی میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم اس وقت یہ صرف امریکا تک محدود تھا مگر اب اسے دنیا بھر کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کا یہ فیچر اب تک صرف اینڈارئیڈ صارفین کیلئے محدود ہے مگر بہت جلد یہ آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی متعارف کرادیا جائے گا ۔یہ گوگل فیڈ نامی فیچر استعمال کرنا بہت آسان ہے بس گوگل سرچ ایپ اوپن کریں اور آپ کے ساتھ اسٹوریز پر مشتمل کارڈز کی فہرست آجائے گی۔یہ خبریں بھی ہوسکتی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ میوزک، اسپورٹس، سفری معلومات، فلموں کے ٹریلر اور دیگر بھی نظر آئیں گے یا جیسا صارف کی دلچسپی ہوگی ویسا مواد نظر آئے گا۔
یہ نئی فیڈ آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہے لہٰذا آپ کی عادات اور دلچسپی میں تبدیلی اس کو بھی بدلے گی اور آپ اسے بہتر بنانے میں مدد بھی دے سکتے ہیں۔اس کے کسی اسٹوری کارڈ پر موجود تھری ڈاٹ پر کلک کرکے آپ کسی مخصوص موضوع یا اسٹوری کو ہائیڈ کرسکتے ہین یا اپنی فیڈ کو کسٹمائز بھی کرسکتے ہیں۔ گوگل اس فیچر کو جعلی خبروں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی استعمال کرے گا۔