سام سنگ کا ایک اور ڈوئل کیمرہ فون ”گلیکسی سی 8“ سامنے آگیا

سام سنگ کا ایک اور ڈوئل کیمرہ فون ”گلیکسی سی 8“ سامنے آگیا

سئیول: مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی کو اپنے صارفین تک عام کرنے کیلئے اپنا تیسرا ڈوئل کیمرہ سمارٹ فون ”گلیکسی سی 8 “ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی سی ایٹ کے رئیر ڈوئل کیمروں میں ایک تیرہ میگا پکسل (ایف 1.7 آپرچر) اور ایک پانچ میگا پکسل (ایف 1.9 آپرچر) کا ہے۔اس ڈوئل کیمرے میں آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش بھی موجود ہے اور کمپنی کے مطابق اس میں کلر اور مونوکروم لینس کا امتزاج موجود ہے۔یعنی تیرہ میگا پکسل سنر کلر جبکہ پانچ میگا پکسل مونوکروم کیمرہ ہے، اسی طرح فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔
اس فون میں نیا بیکسبی وائس اسسٹنٹ پیج بھی موجود ہے۔سام سنگ نے فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ چہرے کی شناخت کرنے والا اسکینر بھی فون کو ان لاک کرنے کے لیے دیا ہے۔5.5 انچ کے سپر امولیڈ ڈسپلے والے اس فون میں 2.6 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج یا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہوگا۔یہ فون تین رنگوں بلی، گولڈ اور روز میں دستیاب ہوگا اور اسے سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔کمپنی نے فی الحال اس کی فروخت کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا۔