باشندے سعودی عرب میں شادی کا کوئی پلان نہ بنائیں : ملائیشیا حکومت

باشندے سعودی عرب میں شادی کا کوئی پلان نہ بنائیں : ملائیشیا حکومت

اہرہ: ملائیشیا نے اپنی باشندوں کو کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں شادی کا کوئی پلان نہ بنائیں


اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کی نائب وزیر سیاحت و ثقافت ماس ارمیاتی شمس الدین نے ملائیشیائی حجاج سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں شادی کا کوئی پروگرام نہ بنائیں۔ ملائیشیا کے بعض حجاج مناسک حج کی ادائیگی کے بعد ارض مقدس میں شادی کی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔

ملائیشیائی حکومت چاہتی ہے کہ وہ اس قسم کی کوئی تقریب سعودی عرب میں نہ کریں۔ اسکے 2 اسباب ہیں۔ پہلا تو یہ کہ سعودی قوانین کے حوالے سے یہ اقدام درست نہیں۔دوسرا سبب یہ ہے کہ انہیں اس قسم کی شادیوں کے اندراج میں وطن پہنچنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔