پریکٹس کے دوران کیچ چھوڑنے والے فیلڈر کیلیے 5 پش اپس کی سزا

پریکٹس کے دوران کیچ چھوڑنے والے فیلڈر کیلیے 5 پش اپس کی سزا

لاہور:ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کیخلاف قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری جہاں ہر کھلاڑی بھرپور لگن کیساتھ بیٹنگ ،باؤلنگ اور فلیڈنگ کی پریکٹس میں مصروف ہے۔ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے بارے میں ہمیشہ سے کمزور دیکھی گئی ہے جاور کھلاڑیوں نے متعدد بار میچ کے دوران کیچز بھی چھوڑے ہیں جن کے وجہ سے پاکستان کو میچز بھی ہارنے پڑے ہیں لیکن اب کھلاڑیوں کی اس خامی پر قابو پانے کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کیچ چھوڑنے والے فیلڈر کو 5 پش اپس کی سزا متعارف کروادی ہے۔ ہیڈ کوچ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو کھلاڑی پریکٹس کے دوران کیچ چھوڑے گا اسے 5 پش اپس لگانے ہوں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ الیون 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آرہی ہے جس کیلئے پاکستانی پلیئرز کا کیمپ گزشتہ روز سے جاری ہے اور کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں اور فٹنس کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔