یورپ میں سکول چھوڑنے والے بچوں میں مالٹا کا پہلا نمبر

یورپ میں سکول چھوڑنے والے بچوں میں مالٹا کا پہلا نمبر

لندن: یورپ میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد کے لحاظ سے رومانیہ تیسرے نمبر پر آ   گیا جبکہ مالٹا پہلے اور سپین دوسرے نمپر پر ہیں۔

یورو سٹیٹسٹکس کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق یورپ کے تمام رکن ممالک میں سے مالٹا وہ ملک ہے جہاں 2016 میں19.6 فی صد اور سپین میں 19 فیصد جبکہ رومانیہ میں 18.5 فیصد طلبانے سکول کی تعلیم چھوڑدی، اس طرح رومانیہ یورپ بھر میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر    پر  رہا۔

یورو سٹیٹسٹکس کے مطابق 2006 کے مقابلہ میں2016  کے دوران یورپ بھرمیں سلواکیہ کے علاوہ تمام ممالک میں سکول چھوڑنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی۔

مصنف کے بارے میں