علی بابا کے شریک بانی جیک ما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

علی بابا کے شریک بانی جیک ما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کیپشن: کمپنی کو خیر باد کہہ کر تعلیم کی فروغ کے لئےکام کروں گا، جیک ما۔۔۔۔فائل فوٹو

بیجنگ: معروف چینی کمپنی علی بابا کے شریک بانی جیک ما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ علی بابا ڈاٹ کام کے بانی جیک ما کا کہنا ہے کہ ای کامرس کمپنی کو خیر باد کہہ کر تعلیم کی فروغ کے لئےکام کروں گا۔

جیک ما 10 ستمبر 1964 میں ہینگ ژو چین میں پیدا ہوئے۔ 54 سالہ جیک ما کا اصل نام ما یون ہے۔ ان کو بچپن ہی سے انگریزی بولنے کا بہت شوق تھا اور وہ اس کی پریکٹس کے لئے روزانہ ہینگ ژو ہوٹل جاتا تھا جو اس کے گھر سے کافی فاصلے پر تھا۔

ای کامرس کمپنی علی بابا میں کام کرنے سے پہلے جیک ما ایک یونیورسٹی میں انگریزی کے ٹیچر تھے جہاں ان کی ماہانہ تنخواہ صرف 12 ڈالر ہوتی تھی۔

علی بابا کی بنیاد 1999 میں B2B ای کامرس ویب سائٹ کے طور پر رکھی گئی جس کا مقصد چینی مینوفیکچررز کو غیر ملکی خریداروں کے ساتھ جوڑنا تھا تاہم آج علی بابا ڈاٹ کام کا شمار ای کامرس کی سب سے بڑی ویب سائٹس میں ہوتا ہے۔

کمپنی کے ساتھ ساتھ انکے ذاتی اثاثوں کی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ فوربز میگزین نے جیک ما کو 2017 میں چین کا امیر ترین شخص قرار دیا تھا اور اب عالمی نقطۂ نظر سے وہ دنیا کے ساتویں امیر ترین شخص ہیں۔

ابتدأ میں انہیں کافی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک بار جیک ما سے سوال کیا گیا کہ زندگی میں اتنی بار جگہ، جگہ پر ناکامی کے بعد آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟۔ جیک ما نے جواب دیا کہ ناکامیاں تو زندگی کا حصہ ہیں۔ ہمیں ان کی عادت ڈال لینی چاہیئے کیوں کہ دنیا میں کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا۔