بھارتی پائلٹ نے مسافر طیارہ غلط رن وے پر اتاردیا،انکوائری شروع

بھارتی پائلٹ نے مسافر طیارہ غلط رن وے پر اتاردیا،انکوائری شروع
کیپشن: Image by Times Now

ویلانا:مالدیپ کے رن وے پر بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ غلطی سے اتر گیا جبکہ طیارے کے دونوں پائلٹس کو گراﺅنڈ کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرانڈیا کی پرواز جس میں 136 مسافرسوار تھے، مالدیپ میں مالے کے ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے غلط( زیر تعمیر ) رن وے پر اتر گیا، واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

دونوں پائلٹس کو گراﺅنڈ کرکے سنگین غلطی کی وجوہات جاننے کے لئے بھارت اور مالدیپ میں انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ایئر انڈیا کے سینئر آفیشل کا کہنا ہے کہ واقعے میں طیارے کے مین لینڈنگ گیئر کا ٹائر پھٹ گیا اور طیارے کو ٹو کرکے پارکنگ ایریا تک لایا گیا۔


خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب ایئرانڈیا کے کسی طیارے نے غیر ملکی ایئرپورٹ کے غلط رن وے پر لینڈنگ یا ٹیک آف کیا ہے13اگست کو جیٹ ایئرویز بوئنگ 737 کے پائلٹ نے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کے متوازی ٹیکسی وے سے ٹیک آف کرنے کی کوشش کی تھی،خوش قسمتی سے واقعے میں تمام 150 مسافر محفوظ رہے۔