بالی ووڈ کے دبنگ خان نے فلموں میں ولن نہ بننے کی وجہ بتادی

11:56 AM, 8 Sep, 2018

ممبئی:بالی ووڈ کے کنوارے خان سلمان خان نے نے پہلی مرتبہ فلموں میں ولن نہ بننے کی وجہ بتادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 1988 میں فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا اور پھر ’میں نے پیار کیا‘ ، ’کرن ارجن‘، ’جڑواں‘، ’بیوی نمبر ون‘، ’تیرے نام‘، ’وانٹڈ‘، ’دبنگ‘، ’کک‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سمیت متعدد کامیڈی اور ایکشن فلمیں کیں لیکن اپنے 30 سالہ کیریئر میں انہوں نے کبھی بھی ولن کا کردار ادا نہیں کیا اور اب انہوں نے اس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

ایک انٹریو فلموں میں ولن کا کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سلو میاں کا کہنا تھا کہ میں ولن نہیں بن سکتا کیوں کہ اگر میں نے وہ کردار اچھے سے کرلیا اور وہ کردار مشہور ہوگیا تو میرے چاہنے والے بھی ویسا ہی کریں گے اور میرے اس ولن والے کردار کو فالو کریں گے جو میں ہرگز نہیں چاہتا۔

دبنگ اداکار نے کہا کہ گوکہ میں معنی خیز فلمیں نہیں کرتا لیکن اس کے باوجود میری فلموں میں ایک پیغام ہوتا ہے، جس میں مداحوں کو برائی سے دور رہنے اور اچھائی کی طرف راغب ہونے کا کہا جاتا ہے۔

مزیدخبریں