وسیم اختر بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے

وسیم اختر بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی: شہر قائد میں پولیس اسٹریٹ کرائم پر قابو نے میں ناکام ہوگئی۔ شہر کے میئر وسیم اختر بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے جس میں ان کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں میئر کراچی کی سرکاری گاڑی چھینی گئی جہاں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان کے ڈرائیور سے گاڑی چھینی۔وسیم اختر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساو¿تھ نے واقعے پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں کو معطل کردیا۔پولیس کے مطابق سہہ پہر تین بجے تین ملزمان نے شہباز کمرشل سے گاڑی چھینی اور ملزمان سفید رنگ کی کار میں سوار تھے۔