امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینا چاہتا ہے, فیصل جاوید

 امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینا چاہتا ہے, فیصل جاوید

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے حوالے سے پارٹی رہنماں کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  کا ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ اکھٹا کرنے کے لیے پارٹی رہنمائوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سینیٹر فیصل جاوید کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیموں کے لئے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری دے دی -

 ذرائع کے مطابق فیصل جاوید نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینا چاہتا ہے۔گزشتہ رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیموں کی تعمیر میں مدد کی اپیل کی تھی-