ایم ایم عالم ر وڈ پرواقع علی ٹاور پلازہ میں آگ لگ گئی

06:48 PM, 8 Sep, 2018

لاہور : ایم ایم روڈ عالم روڈپرواقع علی ٹاور پلازہ میں آگ لگ گئی ، آتشزدگی کے باعث کئی افراد پلازے میں پھنس گئے ہیں-

تفصیلات  کے مطابق ایم ایم عالم روڈ پر واقع کئی منزلہ شاپنگ سنٹر میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے تاجروں سمیت خریداری کیلئے آئے ہوئے کئی افراد پلازے میں پھنس چکے ہیں جبکہ آگ پھیلتی جارہی ہے ۔ شاپنگ سنٹر میں پھنسے ہوئے لوگ جانیں بچانے کیلئے پلازے کی کھڑکیوں اور دیواروں کے ساتھ لٹکے ہوئے ہیں ۔ ایک شخص رسی کی مدد سے جان بچانے کی کوشش میں پلازہ سے گرکر زخمی ہوگیاہے ۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھاانے اور پلازے کی اوپر والی منزلوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کئی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیاہے ۔

شاپنگ سینٹر پلازہ کی اوپری منزل میں پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کیلئے سنارکل بھی موقع پر پہنچ چکی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ پلازے میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا جائے ۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجو ہات معلوم نہیں ہوسکیں ۔ آتشزدگی کانشانہ بننے والا پلازہ لاہور کا ایک بڑا پلازہ ہے جس میں شاپنگ مال ، دفاتر اور مختلف بینکوں کی شاخیں قائم ہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں اس سے قبل بھی ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی کا در دناک واقع وقوع پذیر ہوچکاہے جس کی وجہ سے کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔ ایل ڈی پلاز ہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی ریکارڈ بھی جل گیا تھا ۔ اس سلسلے میں بعد میں تحقیقات بھی ہوئیں لیکن حقائق آج تک منظر عام پر نہیں سکے ۔

مزیدخبریں