آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی وزیر ڈاکٹر عودبن صالح کی ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی وزیر ڈاکٹر عودبن صالح کی ملاقات،باہمی امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراطلاعات سعودی عرب ڈاکٹر عودبن صالح نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں پاکستان آمد پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا تھا۔بعد ازاں سعودی وریز اطلاعات ڈاکٹر صالح بن عواد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔