محمد حفیظ کا سلیکٹرز کو کرارا جواب ، 80 گیندوں پر 82 رنز بنا ڈالے

محمد حفیظ کا سلیکٹرز کو کرارا جواب ، 80 گیندوں پر 82 رنز بنا ڈالے
کیپشن: image by facebook

لاہور:پاکستانی بلے باز محمد حفیظ نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کا بلے سے جواب دیتے ہوئے قائداعظم ٹورنامنٹ میں 80 گیندوں پر 82 رنز بنا ڈالے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز محمد حفیظ نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر سیلیکٹرز کو بلے سے تگڑا جواب دے ڈالا  ، اوپننگ بلے باز نے قائداعظم ٹورنامنٹ میں سوئی سدرن گیس کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے لاہور وائٹس کے خلاف 80 گیندوں پر 82 رنز بنا ڈالے ۔

اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی اننگز میں 6 زبردست چوکے اور 3 بلندو بالا فلک شگاف چھکے شامل تھے ، سوئی سدرن نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کچھ عرصہ قبل انٹرویو میں کہا تھا کہ محمد حفیظ ایشیا کپ کے لیے ان کے پلان میں شامل ہی نہیں ہیں ۔