سعودی شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز کو وزیر توانائی تعینات کردیا

سعودی شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز کو وزیر توانائی تعینات کردیا

ریاض:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر توانائی خالد الفلیح کو برطرف کرکے ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو تعینات کردیا، عبدالعزیز بن سلمان مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سوتیلے بھائی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر توانائی خالد الفلیح کو برطرف کرکے ان کی جگہ اپنے بیٹے عبدالعزیز بن سلمان کو تعینات کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی معیشت خام تیل کے گرتے نرخوں کے باعث مالی مسائل کا شکار ہے اور وہ قومی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو کے حصص پرائیویٹ سرمایہ کاروں کو فروخت کرنا چاہتی ہے ، ایسے دورانیے میں وزیر توانائی کی تبدیلی بڑا فیصلہ ہے۔