بھارت بالی ووڈ کی کسی فلم پر 100 کروڑ لگائے اور چاند پر پہنچ جائے:فواد چودھری

بھارت بالی ووڈ کی کسی فلم پر 100 کروڑ لگائے اور چاند پر پہنچ جائے:فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک مرتبہ پھر بھارت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے مودی سرکار پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک صرف بالی ووڈ کے ذریعے چاند پر پہنچ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بھارت بالی ووڈ کی کسی فلم پر 100 کروڑ لگائے اور چاند پر پہنچ جائے۔بھارت کی ناکامی اس کی انتہاپسدانہ سوچ ہے اور انتہا پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں۔

6aea5ca79250f0659f5e9e79757f29df

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت خلا میں پہنچنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی سوچ بدلے۔بھارت کا چاند پر جانے کا خواب گزشتہ روز بری طرح چکنا چور ہو گیا، بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز ’وکرم‘ سے رابطہ کھو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا اور وہاں پر بیٹھے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سخت مایوسی کے عالم میں اٹھ کر چلے گئے۔

چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔