کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے, وزیر اعظم عمران خان

کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے, وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: Image Source: Pti Twitter Account

کراچی:  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے  کہا کہ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں  کہا کہ پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے۔ ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے۔

 

وزیراعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔اجلاس میں  میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی اور علی زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

کمیٹی وزیر قانون، وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو اور دیگر ممبران پر مشتل ہوگی۔ کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔