قبضہ گروپ طاقت ور ہوچکا، ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کو شکست دیں گے : وزیر اعظم 

 قبضہ گروپ طاقت ور ہوچکا، ٹیکنالوجی کے ذریعے اس کو شکست دیں گے : وزیر اعظم 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبضہ گروپ نہیں چاہتا نظام میں بہتری آئے۔ طاقتور لوگ زمین پر قبضہ کرکے پیسے بناتے ہیں ۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے سے مالدار افراد کو فائدہ ہوتا ہے۔ حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے قبضہ گروپوں کو شکست دے گی۔ 

اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے شفافیت آئے گی۔  اوورسیز پاکستانی پیسے اکٹھے کرکے زمین لیتے ہیں طاقتور لوگ یہاں ان کی زمین پر قبضہ کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے اداروں کو پہلے ہی کمپیوٹرائزڈ ہوجانا چاہیے۔ ایف بی آر کو پہلے ہی ڈیجیٹل ہوجانا چاہیے تھا۔ حکومت ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لوگوں کو آسانیاں دے گی۔