کیا کورونا ہمیشہ رہے گا ؟عالمی ادارہ صحت نے بڑی خبر دیدی 

World Health Organisztion,WHO,Global Vaccination,Pakistan Vaccine,Karachi Sindh,Murad Ali Shah

عالمی ادارہ صحت نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس فلو میں تبدیل ہو کر ہمیشہ رہے گا ،ایسے ممالک میں یہ تیزی سے پھیلے گا جہاں لوگ کورونا ویکسین لگانے کی پابندی نہیں کر رہے ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان کا  پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کورونا  اب ہمیشہ رہنے والاہے کیوں کہ کورونا ویکسین نہ لگانے والے ممالک میں وائرس پھیل رہا ہے ۔  

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہی وجہ ہے کہ وائرس کے ختم ہونے کی امید کم ہوتی جا رہی ہے ،عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا نہ ختم ہو ا تو اس سے دوسرا وائرس سامنے آ جائے گا جو انتہائی خطر ناک ہو گا ۔

 اگر دنیا کورونا کو روکنے کے لیے پہلے اقدامات کرتی تو آج صورتحال بہت بہتر ہوتی ۔ 

واضح رہے اس وقت پاکستان میں ایک دفعہ پھر کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہی پنجاب کے تمام سکولز کو ایک ہفتے کیلئے بند کر دیا گیا ۔

دوسری طرف  کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب کے محکمہ محنت نے اہم ترین فیصلہ کرلیا۔ جس کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، صوبائی حکومت کے محکمہ محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد صنعتی اداروں میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے،پنجاب کے وزیر محنت عنصرمجید خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد بنا ویکسینیشن کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فیکٹریوں، کارخانوں اور ‏صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔