نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز بنگلہ دیش کے نام

نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز بنگلہ دیش کے نام

ڈھاکہ : بنگلادیش نے  نیوزی لینڈ سے  ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ۔ 

چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں فتح کے ساتھ بنگلادیش نے 5 میچوں کی سیریز میں 3-ا کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا ‏پانچواں اور آخری میچ جمعہ کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلادیشی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے مہمان بلے باز ‏کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم صرف 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور پاور پلے میں وہ 32 رنز پر اس نے 3 مستند بلے ‏بازوں کو کھو دیا۔ اس موقع پر کپتان محمود اللہ وکٹ پر ڈٹ گئے اور محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔

کپتان نے 48 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے آخری اوور میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ‏چار اوورز کے کوٹے میں صرف 10 رنز دے پر 4 وکٹیں لینے والے بنگلادیشی بولر نسیم احمد کو مین آف دی میچ ‏قرار دیا گیا۔