نواز ،زرداری ملاقات ،شہباز شریف کی پی ڈی ایم سے ہٹ کر سولو فلائٹ؟

Nawaz Zardari,PDM,PPP,PMLN,PDM

لاہور:پاکستان کی سیاست میں ایک دفعہ پھر گہما گہمی شروع ہو چکی ،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں دوریاں ختم کرنے کی تیاریاں شروع ہو چکی ،اس سلسلے میں شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد لیکر نیا پلیٹ فارم تشکیل دے سکتے ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے مابین رابطے میں اپوزیشن جماعتوں کے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کے حوالے سے برف دوبارہ پگھلنا شروع ہو چکی ہے ،جس کے بعد شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو اپوزیشن کیساتھ مل کر ایک نئے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونے کیلئے تیار کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دوبڑوں کی بھی ملاقات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاکہ آئندہ الیکشن سے قبل کی حکمت عملی اپنائی جا سکے ۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے سابق خادم اعلیٰ کی پی ڈی ایم سے ہٹ کر سولو فلائٹ موجود حالات میں انتہائی اہم ہے کیونکہ اس پورے کھیل میں مریم نواز کا اپنا ایک اہم کردار ہو گا ،سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ کیا شہباز شریف پی ڈی ایم سے ہٹ کر ایک نئی اے پی سی پلان پر عمل پیرا ہیں ؟آئندہ ایک ہفتے کے دوران صورتحال واضح ہو جائے گی ۔