نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ کا این او سی جاری 

نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ کا این او سی جاری 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے ۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ کا این او سی جاری کردیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ کا این او سی  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے جاری کیا ۔ پی سی بی کی کیوی ٹیم کے لئے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ  کی تحریری درخواست سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن و موصول ہوئی تھی .نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو  چارٹر پرواز BG-4031 کے ذریعے ڈھاکا سے اسلام آباد پہنچے گی۔

کیوی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ اپنے دورہ کے دوران کیوی ٹیم راولپنڈی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے میچ کھیلنے کے لیے راولپنڈی پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 17  ، دوسرا 19 اور تیسرا 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔تینوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے سہ پہر شروع ہوں گے۔