لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مریم نواز شریف کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ 
دو رکنی بینچ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا۔ 
درخواست میں کہا گیا کہ 4 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا، آئین کے تحت پاسپورٹ قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 
انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی، استدعا ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں