پنجاب کے 6 اضلاع میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیس اور رینجرز طلب

پنجاب کے 6 اضلاع میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیس اور رینجرز طلب

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب کے 6 اضلاع میں ضمنی انتخابات کیلئے پولیس اور رینجرز کوطلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے سلسلے میں مراسلہ تحریر کر دیا گیا ہے۔ 
صوبے کے 6 اضلاع این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 241 بہاولنگر میں 11 ستمبر کو الیکشن ہوں گے جبکہ این اے 108 فیصل آباد اور این اے 118 ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابت 25 ستمبر اور پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب 2 اکتوبر کو منعقد کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت اقدامات کویقینی بنایاجارہا ہے اور اس مقصد کیلئے پولیس کے علاوہ رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے، رینجرز اہلکار پولنگ سٹیشن کے باہر پیٹرولنگ کریں گے۔

مصنف کے بارے میں